جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ،آئی جی

جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ،آئی جی

امن وامان کی صورتحال، سکیورٹی انتظامات، کرائم کنٹرول، ٹریفک مینجمنٹ کا جائزہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا، وفاقی دارالحکومت کی مجموعی امن وامان کی صورتحال، سکیورٹی انتظامات، کرائم کنٹرول، ٹریفک مینجمنٹ، سیف سٹی توسیعی منصوبوں، آئی ٹی انیشی ایٹوز اور عوامی سہولیات سے متعلق جاری منصوبوں پر جائزہ لیا گیا۔آئی جی نے اجلاس کے دوران تمام متعلقہ افسران کو واضح ٹائم فریم دیتے ہوئے اہم اہداف اور ذمہ داریاں تفویض کیں۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے تمام شعبے باہمی رابطے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ کام کریں۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، بروقت رسپانس اور مؤثر نگرانی کے نظام کے ذریعے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں