ڈپٹی کمشنر خانیوال کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر خانیوال کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

مریضوں کو بہتر علاج کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت، صفائی اور سروس ڈلیوری پر زور

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، سی ٹی سکین یونٹ، ایکسرے روم اور دیگر شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، ڈاکٹروں و عملہ کی حاضری اور ادویات کے سٹاک کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں تمام سائن ایج اور معلوماتی بورڈز ایک ہی طرز پر نصب کئے جائیں تاکہ مریضوں اور لواحقین کو رہنمائی میں آسانی ہو۔اس موقع پر مریضوں اور ان کے لواحقین نے علاج معالجہ اور ڈاکٹروں کے رویے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمارہ نے ہسپتال کی سروس ڈلیوری اور جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مریضوں کو علاج کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں