سرمایہ کاروں کیلئے پالیسیز تبدیل ہونی چاہئیں :گورنر

سرمایہ کاروں کیلئے پالیسیز تبدیل ہونی چاہئیں :گورنر

صنعتیں لگنے سے بیروز گاری کا خاتمہ ہوگا :الحاج امجد فاروق سے گفتگو

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )صدر تنظیم مغلیہ گجرات الحاج امجد فاروق نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں عابد فاروق، لقمان امجد، احمد فاروق، رضوان امجد نے گورنر کا استقبال کیا۔ مرزا عبدالر¶ف مغل صدر تنظیم مغلیہ بھی اس موقع پر شریک تھے ۔ اس موقع پر الحاج امجد فاروق نے کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر میں اس وقت اہم مقام حاصل ہو چکا ہے ، حکومت کو چا ہیے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کے معاملات کو مزید بہتر کرنے کیلئے سرمایہ کاری اور معاشی حالات کی طرف توجہ دے اور دنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان لائے جائیں اور ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں، بزنس مین کو تحفظ فراہم کیا جائے ، سرمایہ دار پاکستان میں سرمایہ لا کر انڈسٹری لگائیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ بھی اس حق میں ہیں کہ سرمایہ کاروں کیلئے پالیسیز تبدیل ہونی چاہئیں تاکہ ملک میں سرمایہ آئے ،انڈسٹری لگے اور لوگوں کوروزگار ملے جس سے بے روزگاری کا بھی خاتمہ ہو گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں