شافع حسین نے سروس موڑ فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

 شافع حسین نے سروس موڑ فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

فلائی اوور کو جلد سٹریٹ لائٹس سے مزین کر دیا جائے گا: صوبائی وزیر

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین اور ڈپٹی کمشنر نورالعین نے چائنیز وفد کے ساتھ سروس موڑ فلائی اوور کا افتتاح کیا۔افتتاح شدہ منصوبے کی تفصیلات کے مطابق فلائی اوور کی منظور شدہ لاگت تقریباً اڑھا ئی ارب روپے ہے ۔ ایک کلو میٹر طویل منصوبے میں 2294 فٹ طویل فلائی اوور، 860 فٹ ریٹیننگ وال اور 1000 فٹ اپروچ روڈ شامل ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ فلائی اوور کو آئندہ دو سے تین ہفتوں میں سٹریٹ لائٹس سے مزین کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گجرات میں سیوریج نظام کی بہتری پر کام جاری ہے جبکہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے فنڈز جاری کر د ئیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیرامکس انڈسٹری کے فضلے کی ٹریٹمنٹ کے لیے پلانٹ نصب کیا جا رہا ہے اور سمال انڈسٹری کی عمارت کی تزئین و آرائش جاری ہے ۔وزیر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل اور صنعتی شعبے کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ ضلع گجرات کی ترقی کو مزید فروغ دیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں