گوجرانوالہ، وزیرآباد میں 14 مویشی منڈیاں فعال، ڈیجیٹل ادائیگی کیلئے کائونٹرز قائم

گوجرانوالہ، وزیرآباد میں 14 مویشی منڈیاں فعال، ڈیجیٹل ادائیگی کیلئے کائونٹرز قائم

منڈیوں کے علاوہ تمام سیل پوائنٹس غیرقانونی تصور ہوں گے ،محکمہ صحت، ریسکیو 1122، لائیو سٹاک، واسا، جی ڈبلیو ایم سی، میونسپل کمیٹیز کی طرف سے کیمپس قائم ،عملہ3شفٹوں میں کام کریگا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے ضلع گوجرانوالہ اوروزیرآباد میں 14 مویشی منڈیاں قائم ، عید کے تیسرے روز تک فعال رہیں گی، قائم کی گئی منڈیوں کے علاوہ تمام سیل پوائنٹس غیرقانونی تصور ہوں گے ، بیوپاری قانونی کارروائی اور کسی قسم کے فراڈ سے بچنے کیلئے مخصوص منڈیوں میں رہیں جہاں کوئی فیس نہیں لی جائے گی اور درکار تمام سہولیات، سکیورٹی بھی مہیا کی جائیگی۔

ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں محکمہ صحت، ریسکیو 1122، لائیو سٹاک، واسا، جی ڈبلیو ایم سی، میونسپل کمیٹیز کی طرف سے کیمپس قائم کئے جائیں، ویکسی نیشن کا ئو نٹرز میں کانگو وائرس اور لمپی سکن بیماری کی روک تھام کے اقدامات اور رات کے اوقات میں روشنی کا مناسب انتظام کیا جائے گا۔ نو سربازوں سے بچائو کیلئے آن لائن رقم کی ادائیگی کیلئے کاؤنٹر قائم کیا جائے گا، شکایات سیل میں عملہ تین شفٹوں میں کام کرے گا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان ندیم نے بتایا کہ شہر میں 5 ، تحصیل صدر 6 ،نوشہرہ ورکاں میں جبکہ وزیر آ باد میں ایک منڈی قائم کی جا ئیگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں