صدرمملکت نے نوید انور چودہری کو تمغہ امتیاز سے نوازا

صدرمملکت نے نوید انور چودہری کو تمغہ امتیاز سے نوازا

وزیر اعظم کی سفارش پر برآمدات کے فروغ کی کوششوں کے اعتراف میں تمغہ ملا

 اسلام آباد(دنیا رپورٹ )صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاکستان امریکن شکاگولینڈ چیمبرآف کامرس کے صدر نوید انور چودہری کو پاکستانی برآمدات کے فروغ کی کوششوں کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نواز اہے ۔اسلام آباد کے ایوان صدرمیں خصوصی تقریب کے دوران صدر آصف زرداری نے وزیراعظم ن شہبازشریف کی سفارش پر نوید انور چودہری کو تمغہ امتیاز عطاء کیا۔نوید انور چودہری کو پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری تعلقات کے فروغ، امریکا میں پاکستانی برآمدات بڑھانے کیلئے کوششوں اور کمیونٹی خدمات کے اعترا ف میں سول ایوارڈ دیاگیا۔نوید انور چودہری نے چند دن قبل ہی پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت،سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے فروغ کے لئے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں