آٹا، دال،چاول اور مصالحہ جات کی نئی سرکاری قیمتیں مقرر

آٹا، دال،چاول اور مصالحہ جات کی نئی سرکاری قیمتیں مقرر

ہول سیل اور ریٹیل نرخ فوری طور پر نافذ، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگیفائن آٹا 121روپے کلو مقرر،دکاندار لسٹ آویزاں کرنے کے پابند،کمشنر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے آٹے کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کراچی میں آٹے کی سرکاری قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر آٹے کی ہول سیل قیمت 110 روپے اور ریٹیل قیمت 113 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔کمشنر کے نوٹیفکیشن کے مطابق فائن آٹے کی ہول سیل قیمت 118 روپے اور ریٹیل قیمت 121 روپے فی کلو جبکہ چکی کے آٹے کی ریٹیل قیمت 145 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے والوں اور قیمتوں کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔ علاوہ ازیں کمشنرنے دالوں، چاول اور مصالحہ جات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں دال ماش، مونگ، مسور اور چنے کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔مقرر کردہ قیمتوں سے زائد پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔باسمتی چاول کی مختلف اقسام کی نئی قیمتیں نافذ کی گئی ہیں جس میں شہریوں کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے ۔اسی طرح مرچ، دھنیا اور ہلدی سمیت مصالحہ جات کی قیمتیں بھی سرکاری سطح پر طے کیے گئے ہیں۔دکاندار لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے پابند ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں