مانگامنڈی میں متعدد مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو ایم اینڈ ٹی ٹیم کی مانگا منڈی میں بڑی کارروائیاں،متعدد مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی۔
پیٹرول پمپ، سکول، گھریلو، زرعی اور کمرشل کنکشز سے بجلی چوری پکڑی گئی، پیٹرول پمپ پر تھری فیز میٹر کا فیز ڈیڈ کر کے بجلی چوری کی جارہی تھی، سکول میں غلط ٹیرف اور اضافی کنکشن کے ذریعے بجلی استعمال کی جارہی تھی، ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ دھوپ سڑی کے علاقے میں میٹر ٹرمینل بلاک میں شنٹ لگا کر بجلی استعمال کی جا رہی تھی۔