پاکستان فورم کا ماہانہ اجلاس ، پاکستان کو ملنے والی پذیرائی پر اطمینان کااظہار

 پاکستان فورم کا ماہانہ اجلاس ، پاکستان کو  ملنے والی پذیرائی پر اطمینان کااظہار

لاہور (نامہ نگار خصوصی)سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی رہائش گاہ پر پاکستان فورم کے ماہانہ اجلاس میں پاکستان کو عالمی و سفارتی فورمز پر پاکستان کو ملنے والی پذیرائی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے۔

 کہا گیا کہ اسے پاکستان کی معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کے لئے بروئے کار لایا جائے جس کے لئے سیاسی قوتوں اور سٹیک ہولڈرز میں یکسوئی اور سنجیدگی کی ضرورت ہے ، اجلاس میں مجیب الرحمن شامی، احمد بلال محبوب، سلمان غنی، فرخ سہیل گوئندی، بیگم مہناز رفیع، بریگیڈیئر فاروق حمد، سلمان عابد، سعید آسی، توفیق بٹ، تنویر شہزاد، غلام محی الدین، ذوالفقرنین، کرنل فرخ عبداﷲ ملک و دیگر بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں