فوڈاتھارٹی کی ٹیم پرتشدد کا ملزم گرفتار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر تشدد کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گلشن بلاک 2 میں نمکو کی دکان پر سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھاپہ مار کر چیزوں کو چیک کیا تو اس دوران دکان پر بیٹھے افراد مشتعل ہوگئے جن میں سے ایک نے تشدد بھی کیا۔ صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی تھی۔