مری ،عیدالاضحی، گرمائی سیاحتی سیزن مون سون ،ادارو ں کو تیار رہنے کی ہدایت
مری(نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس ہوا ۔۔۔
،عیدالاضحی، گرمائی سیاحتی سیزن اور آمدہ مون سون کے دوران کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ضلعی سطح پر جامع ایمرجنسی ایکشن اینڈ کور پلان مرتب کرنے اور اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مری نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ سیاحتی رش، روزمرہ ٹریفک حادثات، جنگلات میں آتشزدگی، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر قدرتی و انسانی حادثات کے پیش نظر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مشینری اور افرادی قوت کو ہر وقت تیار رکھا جائے ۔