ایم ڈی ستھرا پنجاب کا خان پور بگا شیر میں صفائی مہم کا جائزہ
یوسف چھینہ نے شہریوں سے براہِ راست فیڈبیک لیا اور بہتری کی ہدایت دی
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر ایم ڈی ستھرا پنجاب یوسف چھینہ نے یونین کونسل خان پور بگا شیر کا سرپرائز دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ایم ڈی ستھرا پنجاب نے خود فیلڈ میں جا کر شہریوں سے گھروں کے دروازوں پر براہِ راست فیڈبیک حاصل کیا۔ شہریوں نے صفائی سے متعلق مسائل اور تجاویز سے آگاہ کیا جنہیں موقع پر سنا گیا۔یوسف چھینہ نے موقع پر ہی متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ فائی ہوگی تو بیماری نہیں ہوگی اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔اس موقع پر تحصیل منیجرہ الطاف بھی موجود تھے جنہوں نے یونین کونسل میں جاری صفائی آپریشن پر بریفنگ دی۔ دورے کے دوران شہریوں نے ستھرا پنجاب ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔