جیلوں کے قیدیوں کو علاج معالجہ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہیلتھ کونسل کا قیام

جیلوں کے قیدیوں کو علاج  معالجہ کی بنیادی سہولیات کی  فراہمی کے لئے ہیلتھ کونسل کا قیام

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

 اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل رسول بخش کلاچی، سپرنٹنڈنٹ ہائی سیکیورٹی پریزن جام آصف، ڈی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کاشف علی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر خلیل احمد ملک کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جیلوں میں مقید قیدیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے سلسلہ میں ایجنڈا پوائنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیلوں کے قیدیوں کو علاج معالجہ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں پریزن ہیلتھ کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں