چنیوٹ: ڈی سی اور ڈی پی او کا کیٹل مارکیٹ کا دورہ

چنیوٹ: ڈی سی اور ڈی پی او کا کیٹل مارکیٹ کا دورہ

عیدالاضحی کے موقع پر تمام انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے :ہدایات

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عائشہ رضوان اور ڈاکٹر نوید عاطف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کیٹل مارکیٹ چنیوٹ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران شائستہ جبین، منیجر کیٹل مارکیٹ اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مارکیٹ میں سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی، ٹریفک مینجمنٹ، پارکنگ، لائٹنگ اور پانی کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے بیوپاریوں اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر تمام انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے ۔بعد ازاں افسروں نے محکمہ لائیو اسٹاک، ہیلتھ اور ریسکیو کے کیمپس کا بھی دورہ کیا اور وہاں طبی سہولیات، جانوروں کے معائنہ اور ایمرجنسی سروسز کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں اور بیوپاریوں کی سہولت اور سیکیورٹی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور تمام ادارے باہمی تعاون سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں تاکہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں