ایس ڈی پی او آفس کا باقاعدہ افتتاح
ساہی وال/ سرگودہا (نمائندہ دنیا)ساہیوال میں آر پی او سرگودھا شہزاد آصف خان نے ڈی پی او صہیب اشرف کے ہمراہ ایس ڈی پی او آفس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب کے بعد کھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا گیا۔
کھلی کچہری میں سول سوسائٹی، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل براہ راست پولیس حکام کے سامنے پیش کیے ۔ شہریوں کی جانب سے چوری، راہزنی اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور شکایات کے انبار لگا دیے گئے ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ ساہی وال شہر اور گردونواح میں جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے خوف و ہراس کی فضا قائم ہے ۔