بیوٹیفکیشن پلان پر عمل درآمد کے دوران ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر خوشاب کا دورہ

بیوٹیفکیشن پلان پر عمل درآمد کے  دوران ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ  لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر خوشاب کا دورہ

خوشاب(نمائندہ دُنیا)پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری بیوٹیفکیشن پلان پر عمل درآمد کے دوران ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کلمہ چوک خوشاب اور تحصیل آفس روڈخوشاب کا اچانک دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے محکمہ واپڈا کی جانب سے فراہم کردہ الیکٹرک پولز اوربجلی کی تاروں کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں موقع پر موجود فیسکو آفیسر عبدالرحیم اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بیوٹیفکیشن کے کاموں میں حائل رکاوٹوں کو فوری دورکیا جائے اور کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے متعلقہ محکمے اپنے بھر پور تعاون یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر جہانزیب حسین لابر نیڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد کا دورہ کیا ڈیوٹی ڈاکٹرز نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانیوالی میڈیسن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں