ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات

ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہونے  کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات

بھیرہ(نامہ نگار)پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بھیرہ میں جاری ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

خصوصاً سرکلر روڈ سے گزرنے والی ٹریفک اور سکولوں میں آنے جانے والے طلبہ کو آمدورفت میں دشواری پیش آ رہی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے گزشتہ روز مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے بنائے جانے والے زیر زمین واٹر ٹینک، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی خصوصی گرانٹ سے گورنمنٹ ہائی سکول بھیرہ میں زیر تعمیر ملٹی پرپز ہال، اور گورنمنٹ اے آئی ماڈل ہائی سکول بھیرہ میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ ٹھیکیدار اور محکمہ بلڈنگز کے افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ تاکہ عوام اور طلبہ کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے ۔اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس نے واضح کیا کہ تعمیراتی مٹیریل اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غفلت یا ناقص کام ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں