کمالیہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، بروقت تکمیل کی ہدایت
متعلقہ محکموں کے افسروں نے اسسٹنٹ کمشنر کو جاری کاموں سے متعلق بریفنگ دی
کمالیہ(نمائندہ خصوصی)ارم شہزادی نے علی رضا کے ہمراہ شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور تعمیراتی و تزئینی کاموں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ماڈل اقبال بازار، جناح پارک اور کرکٹ ایرینا سمیت اہم عوامی منصوبوں پر پیش رفت کا معائنہ کیا گیا۔ متعلقہ محکموں کے افسران نے اسسٹنٹ کمشنر کو جاری کاموں سے متعلق بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے منصوبوں کے معیار، رفتار اور صفائی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ معیار اور وقت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو جدید اور بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بہترین تفریحی اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ، جبکہ شہر کی خوبصورتی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے یہ منصوبے اہم کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی غفلت، ناقص میٹریل یا غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام منصوبوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ جاری رکھی جائیگی۔