نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہے :عمر عباس میلہ

 نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہے :عمر عباس میلہ

طلبہ و طالبات کو شاندار تعلیمی اور ہم نصابی کارکردگی پر شیلڈز، میڈلز سے نوازا گیا

ٹو بہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہے اور ان کی بہترین تعلیم و تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے یہ بات ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج کی سالانہ تقسیم انعامات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ ڈاکٹر راؤ محمد صدیق نے کی۔تقریب میں طلبہ و طالبات کو شاندار تعلیمی اور ہم نصابی کارکردگی پر شیلڈز، میڈلز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا جبکہ اساتذہ کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔طلبہ نے ٹیبلوز، خاکے اور ملی نغمے پیش کیے جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں