اسلام پورہ ریلوے گراؤنڈ مویشی منڈی کے انتظامات کا جائزہ

اسلام پورہ ریلوے گراؤنڈ مویشی منڈی کے انتظامات کا جائزہ

منڈی فعال ہونے پر بیوپاریوں،شہریوں کو سہولیات فراہم کی جائیں :اے سی جڑانوالہ

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)رنگزیب نے اسلام پورہ ریلوے گراؤنڈ میں قائم ہونے والی مویشی منڈی کے ابتدائی انتظامات کا دورہ کیا اور تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے موقع پر موجود انتظامی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منڈی کے فعال ہونے پر بیوپاریوں اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ خرید و فروخت کے عمل میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے تاکید کی کہ منڈی کے قیام سے قبل تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں، جبکہ پانی، روشنی اور صفائی کے مناسب نظام کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ شہریوں کی سہولت کیلئے ہمہ وقت متحرک ہے اور حکومتی ہدایات کے مطابق منڈی میں بہترین اور منظم ماحول فراہم کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں