پیف :داخلوں کی تاریخ میں توسیع
لاہور(خبر نگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے تعلیمی سیشن 2026-27 کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی۔
پیف حکام کے مطابق نئے داخلوں کی اجازت اب 14 مئی تک دے دی گئی ہے جبکہ تمام لائسنسی سکولوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔پیف انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پروموٹ ہونے والے اور سکول چھوڑ جانے والے طلبہ کا تصدیق شدہ ریکارڈ فوری طور پر اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ ڈیٹا میں شفافیت اور درستگی برقرار رکھی جا سکے ۔