خسرہ سے بچاؤکی درخواست، سیکرٹری صحت ذاتی حیثیت میں طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے خسرہ سے بچاؤ کے لیے حفاظتی انتظامات کی درخواست پر سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب کو 19مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سیکرٹری صحت پیش ہوکر ہسپتالوں کی حالت زار پر وضاحت دیں،عدالت نے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کے ہسپتالوں میں صرف 470 وینٹی لیٹرز ہیں۔