شہری مسائل کے حل کیلئے بلاجھجک رابطہ کریں: مسرت جبیں
کمشنر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت درخواست گزاروں کے مسائل بھی سنے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)مسرت جبیں نے کہا ہے کہ شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے بلاجھجک کمشنر آفس سے رابطہ کریں، عوامی مسائل کے تیز رفتار اور شفاف حل کیلئے مزید مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت درخواست گزاروں کے مسائل سنے اور کہا کہ مریم نواز شریف کی ہدایات پر اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔کمشنر فیصل آباد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی یقینی بنائی جائے اور کوئی بھی درخواست یا فائل بلاجواز زیر التواء نہ رکھی جائے ۔