سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید سہولیات کے منصوبے کا جائزہ

سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید سہولیات کے منصوبے کا جائزہ

سینئر افسروں نے منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ڈاکٹر محمد عثمان طاہر، ڈاکٹر سید ندیم بدر اور ڈاکٹر کنور نعیم نے سول ویٹرنری ہسپتال فیصل آباد میں زیر تعمیر ایکسرے اور آپریشن تھیٹر سہولیات کے منصوبے کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر حیدر علی خان، متعلقہ ایڈیشنل ڈائریکٹرز لائیوسٹاک اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ سینئر افسروں نے جاری ترقیاتی کام کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا اور منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ مویشی پال حضرات اور پالتو جانوروں کے مالکان کو جدید ویٹرنری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ڈائریکٹر جنرل (توسیع) ڈاکٹر سید ندیم بدر نے سول ویٹرنری ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بشمول پیٹ کیئر ہسپتال، الٹراساؤنڈ سہولت، ڈویژنل ویکسینیشن سٹور، کولڈ چین فیسلٹی اور او پی ڈی کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے صفائی، سروس ڈیلیوری اور انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے سہولیات میں مزید بہتری اور عوامی خدمات کے مؤثر نظام کیلئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں