غیرقانونی ادویات فروخت کرنے والی 20دکانیں سربمہر،21افراد زیرحراست

غیرقانونی ادویات فروخت کرنے والی 20دکانیں سربمہر،21افراد زیرحراست

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ڈینسو ہال میں کارروائی کرتے ہوئے نوٹ فار سیل سیمپلز اور ادویات فروخت کرنے والی 20 دکانوں کو سیل کرکے 21 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ڈینسو ہال کچی گلی نمبر 2 میں خفیہ اطلاع پر ڈریپ کے ہمراہ ٹارگٹڈ آپریشن کیا جہاں دکانوں پر نوٹ فار سیل سیمپلز اور ادویات فروخت ہونے کا انکشاف ہوا۔ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران 20 دکانیں سیل کرکے 21 افراد کو حراست میں لے لیا، حکام کے مطابق گرفتار دکانداروں کے پاس کسی قسم کا لائسنس موجود نہیں تھا، پوری مارکیٹ غیر قانونی ادویات کی فروخت میں ملوث پائی گئی، نوٹ فار سیل سیمپلز کی خرید و فروخت اسپتال عملے کے بغیر ممکن نہیں، غیر قانونی نیٹ ورک اور سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں