الائیڈ سکول قلعہ دیدار سنگھ ، طلبہ میں شیلڈز ، انعامات تقسیم
نیند پوری کرنے والے بچوں کی کارکردگی بہتر ،تعلیمی قابلیت بڑھ جاتی :مقررین
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سکول کے 80فیصد طلبہ کا ا ے پلس گریڈ حاصل کرناادار ے کیلئے اعزاز ہے ،الائیڈ سکولز طلبا و طالبات کی بہتر تعلیم تربیت جدید طریقہ تعلیم کو اپناتے ہوئے اپنی سروسز اسی طرح جاری رکھے گا،شاندار نتائج کے حامل ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی ضرورکرنی چاہیے جو ان بچوں کو مزید کامیابیوں میں مدد گار ثابت ہوگی،ان خیالات کا اظہارریجنل منیجر الائیڈسکولزاپر پنجاب چودھر ی عاصم رفیق، مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے اشرف وڑائچ، محمدیعقوب ساہی،ڈائریکٹر ادارہ ذیشان حمید بٹ، منیجر سکول عمار ارشد بٹ نے الائیڈ سکول قلعہ دیدار سنگھ کیمپس کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بچوں کورات کو جلدی سونے کی ترغیب دیں جو بچے نیند پوری کرتے ہیں وہ سکول میں دیگر بچوں کی نسبت زیادہ بہتر پرفارمنس دیتے ہیں اور ان کی تعلیمی قابلیت بھی بڑھ جاتی ہے ، تقریب میں طلبا وطالبات نے سوشل میڈیا کے بچوں پر منفی اثرات،افواج پاکستان اور ویلکم جیسے شاندار ٹیبلوز پیش کئے جسے والدین نے خوب سراہا،اس موقع پر تما م اے پلس اور اے گریڈ حاصل کرنے والے طلبا طالبات اور محنتی اساتذہ کرام میں شیلڈ ودیگر انعامات تقسیم کیے گئے ۔