سیالکوٹ یونیورسٹی کا اراضی کیس جواب کیلئے 2ہفتوں کی مہلت

سیالکوٹ یونیورسٹی کا اراضی کیس  جواب کیلئے 2ہفتوں کی مہلت

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی طرف سے سیالکوٹ وومن یونیورسٹی کی اراضی واپس لینے کیخلاف درخواست پر سماعت ،جسٹس چودھری محمد اقبال نے پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے مزید 2ہفتوں کی مہلت دیدی، میاں دائود ایڈووکیٹ کی آئینی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا۔

 کہ پنجاب حکومت نے 2016میں سپریم کورٹ میں یقین دہانی کرائی کہ ایکوائر شدہ جگہ پر یونیورسٹی ہی بنے گی،پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی کہ جس مقصد کیلئے جگہ ایکوائر کی گئی ہے ، وہ مقصد تبدیل نہیں کیا جائیگا، طے شدہ قانون ہے کہ سپریم کورٹ میں یقین دہانی کے بعد پنجاب حکومت اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں