ریلوے لائن کے اطراف صفائی بہتر بنائی جائے :خالد جاوید

 ریلوے لائن کے اطراف صفائی بہتر بنائی جائے :خالد جاوید

ڈینگی سرویلنس کو مؤثر ، کسانوں سے گندم خریداری یقینی بنائی جائے

 وہاڑی (خبرنگار ، نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کر کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی آپریشن کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ صبح 5 بجے سے صفائی کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ ریلوے لائن کے اطراف صفائی بہتر بنانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا گیا اسی دوران ان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 6 لاکھ 50 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے سو فیصد ہدف حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے والدین سے تعاون کی اپیل کی مزید برآں انسداد ڈینگی، گندم خریداری، پبلک واش رومز کے قیام، مون سون تیاریوں، ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم اور گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ کے اجرا سے متعلق اجلاس میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جہاں ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی سرویلنس کو مؤثر بنانے ، کاشتکاروں سے 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریداری یقینی بنانے ، سیوریج نظام بہتر کرنے ، کیسز کی آن لائن مانیٹرنگ اور ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت جاری کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں