پولیس افسر میرٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں :ڈی پی او
شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے :محمد عابد
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے وژن کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمد عابد عوامی خدمت اور میرٹ پر مبنی نظام کے فروغ کے لیے بھرپور انداز میں متحرک ہیں اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی شکایات سن کر ان کے فوری ازالے کو یقینی بنا رہے ہیں جس کے باعث عوام کو براہ راست رسائی اور فوری ریلیف میسر آیا ہے ڈی پی او خانیوال خود موقع پر فیڈ بیک لیتے ہوئے مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے احکامات جاری کر رہے ہیں جبکہ شہریوں نے ان کے اقدامات کو میرٹ، شفافیت اور فوری انصاف کی فراہمی کے حوالے سے سراہا ہے انہوں نے تمام پولیس افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ میرٹ اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں اور ہر شہری کو بلا تاخیر انصاف فراہم کریں ان کا کہنا ہے کہ معزز شہریوں کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق فوری ریلیف فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ہر سائل کی بات کو توجہ سے سن کر فوری کارروائی اور مسئلے کے حل کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔