چوراہوں پر غیر قانونی منڈیاں ٹریفک درہم برہم

چوراہوں پر غیر قانونی منڈیاں ٹریفک درہم برہم

روکنے کیلئے ٹیمیں فعال نہ کی گئی ، بلاک نمبر 17 اردو بازار، عید گاہ روڈ، قبرستان روڈ سمیت متعدد مقامات پر سرشام آڑھتی اپنے جانور فروخت کیلئے لے آتے ہیں ایکشن بلی چوہے کا کھیل ثابت ہوا،پکڑ دھکڑ کے بعد پھر سے بیوپاریوں کی مویشی متذکرہ مقامات پر لے آئی ،جانوروں کے فضلہ جات سے گندگی اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انتظامیہ کی جانب سے پکڑ دھکڑ کے باوجود قربانی کے جانور فروخت کرنے کے لئے متعدد مقامات اور چوراہے غیر قانونی منڈیاں بن کر رہ گئے جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، بلدیہ سرگودھا کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت مخصوص پوائنٹس کے علاوہ دوسرے مقامات سے روکنے کیلئے نہ ہی ٹیمیں فعال کی گئی ، جبکہ بلاک نمبر 17 اردو بازار، عید گاہ روڈ، مرکزی قبرستان روڈ سمیت بلاک نمبر17 اردو بازار، عید گاہ روڈ، مرکزی قبرستان روڈ سمیت متعدد مقامات پر سرشام آڑھتی اپنے جانور فروخت کیلئے لے آتے ہیں، جس وجہ سے رات گئے تک ان علاقوں میں ٹریفک کا نظام بلاک رہتا ہے ، یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہر میں مویشی لانے پر پابندی کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ شب ہونیوالا ایکشن بلی چوہے کا کھیل ثابت ہوا،پکڑ دھکڑ کے بعد پھر سے بیوپاریوں کی بڑی تعداد مویشی متذکرہ مقامات پر لے آئی ،دوسری جانب ٹریفک پولیس نے بھی شہر کے اہم چوراہوں پر قربانی کے جانوروں کی فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ اکثر دیہاتی اپنے قربانی کے جانورفروخت کرنے کیلئے شہر کے اہم چوراہوں پر کھڑے ہو جاتے ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے ، یہی نہیں جانوروں کے فضلہ جات سے گندگی اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ،جبکہ شہریوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں