اسسٹنٹ کمشنر کا عیدالاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھیرہ شہر کا دورہ
بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس نے عیدالاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھیرہ شہر کا دورہ کیا اور تاجروں و شہریوں سے ملاقات کر کے انہیں صفائی کی اہمیت اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر شہریوں میں ویسٹ بیگز بھی تقسیم کیے گئے تاکہ قربانی کی آلائشوں کو مناسب انداز میں محفوظ کر کے بروقت تلف کیا جا سکے ۔اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور شہریوں کے تعاون سے ہی شہر کو صاف، ستھرا اور خوبصورت رکھا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں مقررہ مقامات یا ویسٹ بیگز میں ڈالیں تاکہ ماحول کو آلودگی سے بچایا جا سکے ۔بعدازاں انہوں نے ستھرا پنجاب کمپنی تحصیل بھیرہ کے ڈائریکٹر شیخ سلمان اقبال اور دیگر عملے کے ہمراہ صفائی مرکز کا دورہ کیا اور عیدالاضحی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔