چھریاں’ ٹوکے تیز کرنے والوں نے مزدوری میں اضافہ کر دیا

چھریاں’ ٹوکے تیز کرنے والوں نے مزدوری میں اضافہ کر دیا

چھریاں’ ٹوکے تیز کرنے والوں نے مزدوری میں اضافہ کر دیا چھوٹی بھٹیاں بھی مہنگی کوئلے کی قیمت بھی فی کلو 10 روپے بڑھا دی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عید الاضحی کے قریب آتے ہی چاقو’ چھریاں’ ٹوکے تیز کرنے والوں نے بھی اپنی مزدوری میں اضافہ کر دیا ’ چھریاں’ ٹوکے تیار اور تیز کرنے والی دکانوں پر قصابوں بالخصوص موسمی قصابوں کا رش بھی رہنے لگا ہے ’ اسی طرح تکے کباب کیلئے تیار چھوٹی بھٹیاں بھی مہنگی ہو گئی ہیں’ جبکہ کوئلے کی قیمت گزشتہ روز بھی فی کلو 10 روپے بڑھا دی گئی۔تا ہم اس کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد ان اشیاء کی تیاری اور خرید میں مصروف عمل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں