شہریوں کی حفاظت کیلئے ضلع بھر میں پولیس ناکہ بندی پوائنٹس قائم

شہریوں کی حفاظت کیلئے ضلع بھر میں پولیس ناکہ بندی پوائنٹس قائم

شہریوں کی حفاظت کیلئے ضلع بھر میں پولیس ناکہ بندی پوائنٹس قائم دوران سفر پولیس سے تعاون کریں،ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، ڈی پی او

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی پی او کی ہدایت پر عید الاضحٰی کی آمد سے پہلے شہریوں کی حفاظت اور سہولت کیلئے ضلع بھر میں پولیس ناکہ بندی پوائنٹس قائم کئے جا رہے ہیں ،تفصیل کے مطابق ڈی پی او صہیب اشرف کی ہدایت پر پولیس کے آفیشلز الرٹ کر تے ہوئے ضلع بھر کی اہم شاہراہوں پر لوگوں کی حفاظت کیلئے خصوصی ناکہ بندی پوائنٹس قائم کئے جا رہے ہیں جو آج سوموار سے فعال ہو جائیں گے ، اس ضمن میں ڈی پی او نے شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ دوران سفر پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی شناخت کرواتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں