ڈاکوؤں نے دوکان میں گھس کر نقدی ، موبائل چھین لئے
ڈاکوؤں نے دوکان میں گھس کر نقدی ، موبائل چھین لئے سالم منڈی میں جیب تراش نے بیوپاری کو ساڑھے چار لاکھ سے محروم کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران کوٹمومن روڈ پر نجی کالج کے قریب دو نامعلوم مسلح افراد نے اویس کی آٹو شاپ میں داخل ہو کر اسے یرغمال بنا لیا اور دراز سے پچاس ہزار روپے کیش ،قیمتی موبائل اور اہم دستاویزات چھین کر لے گئے ،بسمہ اﷲ ہومز کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر محمد عادل سے قیمتی موبائل اور نقدی چھین لی ،8الف شمالی کے قریب خرم شہزاد اور پھلروان کے قریب محمد ارشد سے بھی نامعلوم ڈاکوؤں نے نقدی و موبائلز چھین لئے ،سالم منڈی میں نامعلوم جیب تراش نے محمد سفیر نامی بیوپاری کو ساڑھے چار لاکھ روپے کی نقدی سے محروم کر دیا،رتوکالا کے محمد اقبال،نواحی شریف کالونی کے وقاص ارشد،حمید ٹاؤن کے عبدالرحمان،چک سیدا کے توصیف ،میانی کی رہائشی بیوہ خاتون ن نسیم اختراور محمد راسب کے گھروں سے دس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر قیمتی اشیاء،ماہی وال کے محمد اظہر کے رقبہ سے لاکھوں روپے مالیت کی زرعی مشینری چوری کر لی گئی ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔