تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کیلئے خون دینے کے کیمپ کا انعقاد

 تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کیلئے خون دینے کے کیمپ کا انعقاد

تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کیلئے خون دینے کے کیمپ کا انعقاد پاکستانی قوم اپنے شہریوں کیلئے ہر وقت اپنے خون کا نذرانہ پیش کر سکتی ہے، شرکاء

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسیح برادری کی طرف سے نوری گیٹ  چرچ میں تھیلیسیمیا کی بچوں کے لیے خون دینے کے لیے کیمپ لگایا گیا جس کے مہمان خصوصی اے ایس پی پی سٹی وقار احمد خان تھے جبکہ پروگرام کے منتظم اعلی اشر حمید تھے اس کیمپ میں مسیحی اور مسلمان نوجوانوں سمیت دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھرپور خون کے عطیہ دیے جو کہ ایک بہت بڑا جذبہ ہے اور دیگر لوگوں کے لیے پیغام ہے ، شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے ملک اور ان کے شہریوں کے لیے ہر وقت اپنے خون کا نذرانہ پیش کر سکتی ہے اور یہاں پر سب آپس میں بھائی بھائی ہیں اور یہ دشمن ملک کو بھی ایک پیغام ہے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی انکھ سے دیکھے گا تو اس کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا انہوں نے اپیل کی کہ تمام طبقہ ہائے زندگی بالخصوص نوجوان نسل ان تھیلیسیمیا کے بچوں خون کا عطیہ دیکھ کر ان کی زندگی کو محفوظ بنائیں یہ بچے ہمارے کے پیار کے منتظر ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں