گندم خریداری : میرٹ ، شفافیت یقینی بنانے کا حکم
کسانوں سے گندم 3500 روپے من کے حساب سے خریدی جا رہی رہنمائی کے لیے معلوماتی ڈیسک فعال رکھا جائے :ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے گندم خریداری مرکز کا دورہ کیا اور گندم خریداری مہم کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کسانوں سے گندم 3500 روپے فی من کے حساب سے خریدی جا رہی ہے جبکہ باردانہ کی فراہمی اور خریداری کے عمل کو مکمل طور پر شفاف اور آسان بنایا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے سنٹر پر موجود سہولیات، ریکارڈ کیپنگ، باردانہ کی دستیابی اور کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ کسانوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اور خریداری کا عمل میرٹ اور شفافیت پر مبنی رکھا جائے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کسانوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں اور حکومت پنجاب کسان دوست پالیسی پر عمل پیرا ہے تاکہ گندم کی بروقت خریداری کو یقینی بنایا جا سکے اور کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملے انہوں نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ کسانوں کی رہنمائی کے لیے معلوماتی ڈیسک فعال رکھا جائے جبکہ وزیراعلیٰ کے ریلیف اقدامات کے تحت ڈیزل سبسڈی اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ زرعی شعبہ کو مزید مضبوط بنایا جا سکے ۔