تہران میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سپیکر باقر قالیباف سے ملاقات
تہران: (دنیا نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف سے ملاقات کی۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ملاقات تہران میں ہوئی جہاں دونوں رہنماؤں نے باہمی امور پر گفتگو کی۔
اس سے ایک روز قبل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہو چکی ہے۔
عباس عراقچی نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کا عزم مضبوط اور مشترک ہے، جو ہمارے گہرے دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دورہ تہران امریکہ اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے، محسن نقوی بھی اس موقع پر فیلڈ مارشل کے ہمراہ موجود ہیں۔