راولپنڈی: ایک ہفتہ قبل اغوا ہونیوالے بچے کی لاش نالے سے برآمد
راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی آر اے بازار سے ایک ہفتہ قبل اغوا ہونیوالے بچے کی لاش نالے سے برآمد ہوئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ محمد زین سات اپریل کو لاپتہ ہوا، لاش اڈیالہ روڈ پر واقع جراحی سٹاپ نالے سے ملی، پولیس نے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کر رکھا تھا، بچے کی تلاش کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد بھی حاصل کی گئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، واقعے کی تحقیقات جاری ہے، اہم شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔