2025 کی نمایاں شخصیات کو ایوارڈز دینے کی تقریب ایک بار پھر موخر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 2025 کی نمایاں شخصیات کو ایوارڈز دینے کی تقریب ایک بار پھر موخر ہو گئی۔

تقریب پہلے 23 مارچ 2026 کو منعقد ہونا تھی لیکن سکیورٹی وجوہات اور کفایت شعاری اقدامات کے پیش نظر موخر کر دی گئی۔

تقریب 23 مارچ 2026 کے بعد 28اپریل کو منعقد ہونا تھی لیکن اب 13 مئی 2026 کو منعقد ہوں گی۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے اعزازات دینے کی تقریب 13 مئی 2026 کو منعقد ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں