ایران سے 46 ویں روز مزید 42 افراد وطن واپس پہنچ گئے
کوئٹہ: (دنیا نیوز) ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 46ویں روز بھی جاری رہا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج 42 افراد وطن واپس پہنچے ہیں، گبد ریمدان بارڈرکے ذریعے اب تک مجموعی طور پر 3218 افراد پاکستان پہنچے ہیں۔
28 فروری سے اب تک تفتان بارڈر پر 10 ہزار 619 افرادپاکستان پہنچے ہیں، 28فروری سے اب تک گبد ریمدان اور تفتان بارڈرکے ذریعے 13837 افراد وطن واپس پہنچے۔
پاکستان پہنچنے والوں میں طلبا، زائرین، سی مین، مزدور، بزنس مین اور ایران کے رہائشی شامل ہیں، پاکستان آنے والے تمام افراد کی کلیئرنس، دستاویزات کی جانچ پڑتال اور بروقت امیگریشن یقینی بنائی جا رہی ہے۔