9 مئی مقدمات: فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے پانچ مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے فواد چوہدری کی ایک دوزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 7 مئی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلاء سے دلائل طلب کرلیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں