خیرپور: غیرت کے نام پر لڑکی کو قتل کرنے والے دیگر 5 مشتبہ افراد گرفتار
خیرپور: (دنیا نیوز) خیرپور ٹنڈو مستی میں غیرت کے نام پر لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔
ملزموں نے دو روز قبل ہجوم کے سامنے لڑکی کو گولیاں ماری تھیں، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے دیگر 5 مشتبہ افراد بھی گرفتار کر لئے گئے، 2 مرکزی ملزم پہلے سے گرفتار ہیں۔
پولیس کے مطابق روبینہ چانڈیو کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا، وائرل ہونیوالی ویڈیو میں نظر آنے والے افراد بھی برابر کے مجرم ہیں، واقعہ کے وقت مشتبہ افراد تماشا دیکھ رہے تھے، بروقت اطلاع نہیں دی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ میں ملوث ملزموں کے گھر مشینری کے ذریعے گرا دیئے گئے۔