شہر قائد کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف ویجی لینس سکواڈ تشکیل
کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف ویجی لینس سکواڈ تشکیل دے دیا گیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بیس الیکٹرک بائیکس پر مشتمل ویجی لینس ٹیم تشکیل دی گئی ہے، ویجی لینس سکواڈ بنایا کہ فیول لاگت میں کمی لائے جا سکے اور ٹیم فوری پہنچے، یہ موٹر سائیکلز کسی کے پروٹوکول میں استعمال نہیں ہوں گی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر کسی کے پروٹوکول میں نظر آئیں تو سخت کارروائی ہوگی، کام ہم کرتے ہیں روڈ کٹنگ کرنے کے لئے کوئی اور چلا جاتا ہے، سٹریٹ لائٹ ہم لگاتے ہیں چوری کوئی کر لیتا ہے۔