آرام کے دن پی ایس ایل میں شریک ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کی بھرپور سیر و تفریح
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 11 میں منگل کو آرام کے دن کھلاڑیوں اور آفیشلز نے بھرپور لطف اٹھایا۔
گرم موسم میں سمندر کی تیز موجوں کے نظارہ کے ساتھ کھلاڑیوں نے ساحل پر میوزک سے انجوائے کیا۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 14, 2026
کھلاڑیوں نے کشتی کی سیر کی، موٹر سائیکل کی سواری سے لطف اندوز ہوئے، لذیذ اور مزیدار کھانے کے ساتھ ناریل کا پانی بھی پیا۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 14, 2026
اس موقع پر کھلاڑیوں نے گروپ فوٹوز بھی بنوائیں جبکہ سیلفیز کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 14, 2026
دوسری جانب حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم نے شوٹنگ رینج میں صلاحیتیں آزمائیں۔