نواب شاہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار

نواب شاہ: (دنیا نیوز) نواب شاہ پولیس کا دوران گشت ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ ہوا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والے ڈاکو کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو پر ضلع کے مختلف تھانوں میں 20 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں