خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کے غیر ملکیوں سے شادی پر پابندی کا قانون منظور
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کے غیر ملکیوں سے شادی پر پابندی کا قانون منظور کر لیا گیا۔
سرکاری ملازمین کے غیرملکیوں سے شادی پر پابندی کا قانون کی منظوری وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے دی۔
اعلامیہ کے مطابق نئے قانون کے تحت سرکاری ملازم کوغیرملکی سے شادی سے پہلے پیشگی اجازت لینی ہو گی، بغیراجازت غیرملکیوں سے شادی پرقواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور قواعد کی خلاف ورزی کو مس کنڈکٹ تصور کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments