بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے سکھ یاتریوں کے قافلے کرتار پور پہنچ گئے
نارووال:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے میں نارووال میں بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کے قافلے کرتارپور صاحب پہنچ گئے۔
بھارت سمیت مختلف ممالک سے آنے والے سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، استقبال کرنے والوں میں ڈی سی اور ڈی پی او ملک نوید اور ضلعی افسران شامل تھے، اِس موقع پر سکھ سنگت پر پھول نچھاور، پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
ڈی سی نارووال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان محبت اور امن کی سرزمین ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کے حوالے سے اقلیتوں کو ’سر کا تاج‘ قرار دیا گیا، سکھ یاتریوں کی خدمت ہمارے لیے اعزاز ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی یاتریوں کی آمد سے ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے، امن، رواداری اور محبت ہمارا قومی تشخص ہے، سکھ برادری کے ساتھ تاریخی و روحانی رشتے مضبوط ہیں ، دنیا بھر سے آنے والے مہمان ہمارے سفیر ہیں۔