امریکی کی آبنائے ہرمز میں اشتعال انگیز کارروائیاں، ایرانی وزیر خارجہ نے نتائج سے خبردار کر دیا
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز میں امریکا کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے ممکنہ خطرناک نتائج سے خبردار کیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق عباس عراقچی نے یہ انتباہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دیا جس میں خلیج اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ان اہم آبی راستوں میں امریکا کی موجودگی اور اقدامات خطے کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں اور یہ براہ راست علاقائی استحکام کے لئے خطرہ ہیں۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جنگ کے دوران ایرانی عوام کی استقامت کو سراہا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیجنگ سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے اور جنگ کے خاتمے کے لئے کسی حتمی حل تک پہنچنے میں مدد دینے کے لئے تیار ہے۔