ترکیہ کے سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 13 زخمی
انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیے کے ایک سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ترک صوبے قہرمان مرعش کے ایک سکول میں پیش آیا۔
ترک حکام کا کہنا ہےکہ زخمی ہونے والے 6 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، حملےکے بعد پورے صوبے کے تمام سکول 2 دن کے لیے بند کردیےگئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 3 طلبہ اور مشتبہ حملہ آور طالب علم سمیت ایک استاد بھی شامل ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ آور نے خودکشی کی یا وہ پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔
صوبائی گورنر کے مطابق حملہ آور آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا جس نے حملے کے دوران دو کلاس رومز میں داخل ہو کر فائرنگ کی، اس دوران استعمال ہونے والا اسلحہ ممکنہ طور پر اس کے والد کا تھا جو کہ سابق پولیس افسر ہیں۔
ترک وزیر انصاف کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔