غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث 6 ایس ایچ اوز معطل
کراچی: (دنیا نیوز) ایڈیشنل آئی جی کراچی نے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر6 ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا۔
ایس ایچ او تھانہ موچکو ، تھانہ بلدیہ، تھانہ مدینہ کالونی کو معطل کر دیا گیا، ایس ایچ او نیوکراچی، نیوکراچی صنعتی ایریا اور اتحاد ٹاؤن بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے ہیڈ محررز سمیت پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے ہیڈکواٹرز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔